نیویارک : عدالت نے ایمبر ہرڈ کو اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ کو ایک کروڑ امریکی ڈالر سے بھی زیادہ کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ لیکن فلم’ پائریٹس آف دی کیریبیئن’ کے اداکار کو بھی نقصان کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔امریکہ میں یکم جون چہارشنبہ کے روز ایک جیوری نے ادارکارہ ایمبر ہرڈ کو اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ کو بدنام کرنے کا قصوروار قرار دیا اور اس کے لیے جج نے انہیں ایک کروڑ ساڑھے تین لاکھ امریکی ڈالر کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ جیوری نے اصل میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سفارش کی تھی۔جانی ڈیپ کے کیس کے رد عمل میں ایمبر ہرڈ نے بھی عدالت میں ایک کیس دائر کیا تھا۔