اداکار ستیش کوشک کے انتقال پر پی ایم مودی سمیت کئی بڑے لیڈروں نے سوگ کا کیا اظہار

   

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار ستیش کوشک جمعرات کی علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے دہلی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی بڑے لیڈروں نے ان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ قائدین نے ٹویٹ کرکے انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔پی ایم مودی نے کہا، “مشہور فلمی شخصیت ستیش کوشک کے بے وقت انتقال سے غمزدہ ہوں۔ وہ ایک تخلیقی ذہین تھے جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری اور ہدایت کاری سے سب کا دل جیت لیا۔ ان کے کام ناظرین کو محظوظ کرتے رہیں گے۔ ان کے خاندان اور مداحوں کے تئیں تعزیت۔”