٭ فلم اسٹار سدھارتھ نے اپنے ٹوئیٹر پر یہ دعویٰ کیا ہیکہ اسے وزیراعظم نریندر مودی کو ماننے والے ٹوئیٹر اکاؤنٹس سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سدھارتھ نے کہا کہ آزاد ملک میں ہم اپنے دل کی بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بدکلامی اور خطرناک قوانین سے ناراضگی کی آوازوں کو نہیں دبایا جاسکتا۔ شہریت ترمیمی بل کے خلاف بیان دینے کے بعد انہیں دھمکیاں ملی ہیں۔