ادلب میں شامی فوج کی کارروائی باعث مذمت :یورپی یونین

   

طرابلس ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 27 رکنی یورپی یونین نے جمعہ کو ادلب میں شامی حکومت کی عسکری کارروائی کی کڑی مذمت کی ہے۔ یورپی کونسل کے مطابق ادلب میں شامی دستوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی نئی پیش قدمی ایک بڑے انسانی المیہ کا سبب بن رہی ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔ اس بیان میں تمام فریقین سے انسانیت کے بین الاقوامی قوانین کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی کونسل کا یہ بیان یورپی یونین کے بجٹ اجلاس کے دوران جاری کیا گیا۔ امدادی تنظیمیں ادلب میں فوری فائر بندی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔