ادھو ٹھاکرے رام مندر کی تقریب میں شرکت نہیں کرینگے

   

ممبئی: مہاراشٹراا شیوسینا (یو بی ٹی) پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو کہا کہ دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود ادھو ٹھاکرے نے 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت نہ کرنے کے متبادل کا انتخاب کیا ہے ۔ راوت نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتہ کو ادھو ٹھاکرے کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ دعوت نامہ موصول ہوا۔ اس کے باوجود ٹھاکرے ایودھیا تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ، ان کا ناسک کے دیہی علاقہ بھاگور میں ویر ساورکر کی جائے پیدائش پر جانے کا پروگرام ہے ۔ اس کے علاوہ، وہ شام کو شری کالارام مندر اور گوڈا گھاٹ پر آرتی کریں گے ۔