ادھو ٹھاکرے نے مہارشٹرا میں رات کے کرفیو کا کیا اعلان

,

   

مہارشٹرا میں کرونا وائرس کے35952معاملات درج کئے گئے ہیں‘ وباء کی شروعات سے یہ سب سے زیادہ ایک روز ہ اندراج ہے
ممبئی۔ کویڈ19کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مہارشٹرا حکومت نے فیصلہ کیا ہے 28مارچ سے ریاست میں رات کا کرفیو نافذ کردے۔

مذکورہ چیف منسٹر کے دفتر نے کہاکہ ”ریاست میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر‘

چیف منسٹر نے ہدایت دی کہ 28مارچ(اتوار کی رات) سے کرفیو نافذ کردیں تاکہ بھیڑ بھاڑ سے لوگوں کو بچایاجاسکے‘ اور کچھ سخت اقدامات کے نفاذ کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ وائرس پر قابو پایاجاسکے اور اس کو پراثر انداز میں نافذ کیاجاسکے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ آفات سماوی انتظامیہ اور بازآبادکاری محکمہ بہت جلد ایک علیحدہ آرڈر جاری کرے گا۔

اس میں کہاگیا ہے کہ چیف منسٹر نے کویڈ19کے حفاظتی پروٹوکال پر عمل نہ کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی انتباہ دیاہے۔

ٹھاکرے کے حوالے سے کہاگیاہے کہ”میری خواہش لاک ڈاؤن کرنے کی نہیں ہے۔ مگر ایسا لگ رہا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے ساتھ طبی سہولتوں میں امکانی کمی دیکھائی دے رہی ہے“۔

مہارشٹرا میں کرونا وائرس کے35952معاملات درج کئے گئے ہیں‘ وباء کی شروعات سے یہ سب سے زیادہ ایک روز ہ اندراج ہے۔چار دنوں میں ایک لاکھ معاملات بھی ریاست میں درج کئے گئے ہیں۔