ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت شیوسینا گروپ ساورکر کی توہین کرنے والے راہل کی حمایت کر رہی: ایکناتھ شندے

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے ہفتہ کے روز الزام لگایا کہ ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیوسینا کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی حمایت کر رہی ہے جس نے “جان بوجھ کر” ونائک دامودر ساورکر کی توہین کی اور یہ “بدقسمتی” ہے۔شندے نے دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی نے وزیر اعظم اور ‘مودی کنیت’ پر تبصرہ کرکے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) برادری کی بھی توہین کی ہے اور لوگ کانگریس لیڈر کو سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مقننہ کے بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شندے نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے دھڑے کو ہندوتوا کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔