ممبئی کے مضافات میں رکن اسمبلی رمیش لٹکے کی موت کے بعد منعقد ہوئے ضمنی انتخاب میں کل یہاں اودھو ٹھاکرے کی شیوسینا نے اپنا کھاتہ کھولا اور ان کی پارٹی کی امیدوار و رکن اسمبلی لٹکے کی بیوہ رتجا رمیش لٹکے کو 66ہزار پانچ سو ترپن553ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی۔مہاراشٹرا میں مہا وکاس اگھاڑی (MVA) کے گرنے کے بعد منقد کیا گیا یہ پہلے انتخابات ہیں، جس میں شیوسینا اور اگھاڑی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر، لٹکے نے اودھو ٹھاکرے پارٹی کے نئے نام اور نشان – شیو سینا (اُدھو بالاصاحب ٹھاکرے – اور فلیمنگ ٹارچ) پر قسمت آزمائ کرکے کامیابی حاصل کی۔