اراضیات و گاڑیوں کا رجسٹریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔ریاستی کابینہ نے آج اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ چونکہ لاک ڈاون میں نرمی کے اوقات میں اضافہ کردیا گیا ہے اس لئے اب کام کے دنوں میں اراضیات کا رجسٹریشن بحال کردیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ اسٹامپس و رجسٹریشن کی جانب سے اراضـیات و جائیدادوں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کے عمل کو بھی بحال کردیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کی بتدریج بحالی کے مقصد سے رجسٹریشن کے عمل کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔