اراضیات کی قیمتوں و رجسٹریشن فیس میں اضافہ پر فیصلہ نہیں ہوا

   

حیدرآباد۔15جولائی (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے اراضیات کی قیمتوں و رجسٹریشن فیس میں اضافہ کیلئے سب کمیٹی کی تشکیل اور کمیٹی کی کابینہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ کے باوجود اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تلنگانہ میں اراضیات کی قیمتوں میں 40 تا 50 فیصد اضافہ اور رجسٹریشن فیس کو 7.5 فیصد کرنے کابینی کمیٹی کی سفارش کے سلسلہ میں کہا جا رہاتھا کہ کابینہ میں اس پر قطعی فیصلہ کرکے اعلان کیا جائیگا لیکن اجلاس میںاس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ کہا جا رہاہے کہ حکومت جلد فیصلہ سے عوام کو مطلع کریگی کہ کن اضلاع میں قیمتو ںمیں کتنا اضافہ کیا گیا اور رجسٹریشن فیس میں کتنا اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔