اراضی ریکارڈ کے آن لائن اندراج کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

   

نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے ایم پی ڈی اوز، ڈی ایل پی اوز کے ساتھ سل کانفرنس کیا اور اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ہر دیہات میں 50 نان اگریکلچر اثاثہ جات کا اندراج کرتے ہوئے آن لائن سے مربوط کریں انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد میں آن لائن سے مربوط کا کام سست رفتار ہے اگر اسی طرح برقرار رہا تو عہدیداروں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑیگا۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ ہر دن 50 نان اگریکلچر اثاثہ جات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں آن لائن ویب سائٹ سے مربوط کریں اور اس بارے میں ہر دن جائزہ لیا جائیگا اور جائزہ میں سست رفتار رہنے والے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔