اراضی کی تقسیم پر تنازعہ، معمر خاتون کا قتل

   

بھنڈ : مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ایک بیٹے اور بہو نے زمین کے تنازع پر اپنی بزرگ ماں کو لاٹھیوں سے پیٹ کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھرولی گاؤں میں رہنے والی ایک بزرگ خاتون سکھ دیوی بگھیل کل اپنے گھر میں بیٹھی تھی تبھی حصے کی تقسیم پر اس خاتون کی اپنے چھوٹے بیٹے کالی چرن، بہو لیلا دیوی اور پوتے مکیش سے کہا سنی ہوگئی۔ سبھی نے سکھ دیوی کی لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے بے دردی سے پٹائی کی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے بزرگ سکھ دیوی کے بڑے بیٹے کلیان کو اطلاع دی۔ ماں کو مردہ دیکھ کر تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کر کے آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔ باراسون تھانہ انچارج کوشلندر سنگھ گرجر نے بتایا کہ بزرگ خاتون سکھ دیوی اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ رہتی تھی لیکن دو دن قبل چھوٹا بیٹا کالی چرن زبردستی ماں کو اپنے گھر لے آیا تھا اور حصے کی تقسیم کا مطالبہ کرنے لگا۔ اسی تنازع میں ملزمان نے خاتون کی بے دردی سے پٹائی کی۔