اراضی کے مسائل کی یکسوئی کرنے ریونیو ملازمین کو ہدایت

   

سرپور ٹاون۔/7ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے تحصیلدار آفس میں تحصیلداربوجنا کی زیر نگرانی وی آر او کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں آر ڈی او کاغذ نگر شیوا کمار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر آر ڈی اوشیوا کمار نے محکمہ ریونیو میں موجود اراضی کے مسائل کی یکسوئی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور اراضی سے متعلق گاؤں کی سطح پر یکسوئی کرنے کا مشورہ دیا گیا اور کسانوں اور پٹہ داروں میں دی جانے والی پٹہ پاس بکس کی تقسیم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں متعلقہ گرام پنچایتوں کے اراضی مسائل سے متعلق تفصیلی طور پر معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر تمام وی آر اوز بھی موجود تھے۔