اراکین پارلیمنٹ کے کورونا کے سلسلے میں احتیاط برتیں: وینکیا

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جعمہ کے روز اراکین پارلیمنٹ سے کورونا وبا کے حوالے سے احتیاط برتنے ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اس بابت دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کی۔ نائیڈو نے پارلیمنٹ کی کاروائی شروع کیے جانے کے بعد کہا کہ ریاستوں سے آئی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا بڑھ رہا ہے ۔ تمام اراکین اس کے مد نظر اضافی احتیاط برتیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے اراکین پارلیمنٹ کو عوام سے ملنا ہوتا ہے جس کے دوران وزارت صحت کی ہدایات پر عمل درآمد کیا جانا ضروری ہے ۔