ایکٹریس ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان کی 19 سالہ شادی کو ٹوٹے بھی اب 3 سال ہوگئے ہیں۔ سال 2017 میں دونوں نے ایک دوسرے سے طلاق لے لیا تھا۔ وہیں اب دونوں اپنی اپنی ذاتی زندگی میں خوش ہیں۔ جہاں ایک طرف ملائکہ اور ارجن کے افیر کی خبریں روز سنائی دیتی ہیں تو وہیں دوسری طرف ارباز خان بھی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ خبر تو یہ بھی ہے کہ جلد ارباز جارجیہ سے شادی بھی کرسکتے ہیں۔ ملائکہ اور ارجن کی شادی کے درمیان اب ارباز نے یہ اشارہ دے دیا ہے کہ وہ جلد ہی جارجیہ سے شادی کرسکتے ہیں۔ ارباز خان جارجیہ سے شادی کرکے اپنی زندگی کو نئے راستے پر لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اربازکی ان باتوں کو سن کر تو یہی لگتا ہے کہ ملائکہ سے پہلے ارباز جارجیہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔