بیونس آئرس: ارجنٹینامیں نمونیہ کی ایک پراسرار قسم کے باعث تین افراد ہلاک اور اب تک 61 بیمار ہو چکے ہیں۔ ماہرین اس وبا کے پھوٹ پڑنے کی وجوہات کے تعین کی کوشش میں ہیں۔ اس مرض میں مریضوں کو قے، تیز بخار اور اسہال کا سامنا رہتا ہے۔ارجنٹائن میں نمونیہ کی ایک پراسرار قسم کے باعث تین افراد ہلاک اور اب تک 61 بیمار ہو چکے ہیں۔ ماہرین اس وبا کے پھوٹ پڑنے کی وجوہات کے تعین کی کوشش میں ہیں۔ اس مرض میں مریضوں کو قے، تیز بخار اور اسہال کا سامنا رہتا ہے۔جنوبی امریکی ملک ارجنٹینیاکے صوبے تْوکْومان میں حکام نے بتایا کہ یہ پراسرار بیماری نمونیہ کی ایک قسم ہے لیکن یہ آج سے پہلے کہیں بھی اور کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔ اس بیماری کے مریضوں میں پائی جانے والی طبی علامات میں سے تین اہم ترین بار بار قے آنا، بہت تیز بخار اور اسہال ہیں۔حکام نے 2 ستمبر کے روز بتایا کہ اب تک جو تین افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوئے اور جو 61 دیگر شہری اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، ان میں سے بہت سوں کا کسی نہ کسی طرح تعلق صوبے تْوکْومان میں ایک ہیلتھ کلینک سے ثابت ہو گیا ہے۔ طبی ماہرین اب یہ طے کرنے کی کوشش میں ہیں کہ تقریباً وبائی شکل اختیار کر جانے والی یہ عجیب و غریب بیماری شروع کیسے ہوئی۔