ارجنٹینا میں بچوں کی ٹیکہ اندازی کا آغاز

   

بیونس آئرس۔ ارجنٹینا میں 12 سے 17 برس کی عمر کے سبھی بچوں کے لئے کووڈ۔ 19 ویکسین کی ڈوز دیئے جانے کی مہم شروع ہوگئی ہے ۔ ارجنٹینا کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل یوروپین میڈیسن ایجنسی نے بچوں کیلئے ماڈرنا ویکسین کے استعمال کو منظوری دی تھی۔ امریکہ نے ارجنٹینا کو ماڈرنا کی 30.5 لاکھ ڈوز بطور عطیہ دی ہیں۔