سرائیوو ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان بوسنیا کے دورے پر پہنچ گئے،جہاں ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ائرپورٹ پر ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں کے گرد کھڑے ہوکر صدر کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدر اردغان نے دارالحکومت سرائیوو میں بشارسیجا مسجد کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سربرینیتسا قتل عام کے شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔