انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان سربیا کے سرکاری دورہ پر پہنچ گئے جہاں صدارتی محل میں صدر الیگزینڈر ووجچ نے پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں صدور نے ملاقات کے بعد اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے،جب کہ تجارتی حدود کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا جاسکتا ہے۔