اردغان کا مونٹی نیگرو میں پر تپاک استقبال

,

   

پودگوریتسا۔ ترک صدر رجب طیب اردغان جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سے قبل صدر اردغان بوسنیا ہرزیگوینیا کے دورے پر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایک مسجد کا افتتاح کیا تھا۔ مونٹی نیگرو میں استقبال کے لیے نائب وزیر اعظم دریتن ابا زووچ، انقرہ میں سفیر پریزا کاستارتووچ اور دیگر حکام موجود تھے۔ صدر اردغان مونٹی نیگرو کے صدر میلو جوکانووچ کی دعوت پر وفد کے ساتھ دورے پر پہنچے ہیں۔ ان کے وفد میں ان کی اہلیہ، وزیر تجارت، وزیر ثقافت و سیاحت، مشیر اطلاعات اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن شامل ہیں۔