اردغان کی امریکی اور کینیڈین مسلم قائدین سے ملاقات

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے امریکی اور کینیڈین مسلم رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔صدارتی کمپلیکس میں مسلم رہنماوں کو شرفِ ملاقات بخشا گیا۔اس تقریب میں نائب صدر فواد اوکتائے، جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب چیئرمین افکان اعلیٰ،صدارتی کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون، محکمہ مذہبی امور کے صدر علی ایرباش اور ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن بھی موجود تھے۔