اردغان کی برونائی دارالسلام کےسلطان وداللہ سے ملاقات

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ وہ 6 فروری کو 11 صوبوں کو ہلا دینے والے زلزلے کے بعد دارالسلام سلطنت برونائی کی طرف سے دی گئی امادا کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔صدر اردغان نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر موجود میں برونائی دارالسلام کے سلطان وداللہ سے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کی۔دونوں لیڈروں نے پہلے ون ٹو ون ملاقات کی اور بعد میں وفود کے درمیان مذاکرات منعقد ہوئے۔ان مذاکرات میں موجودہ اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اردغان نے کہا کہ انہوں نے فلسطین، روہینگا مسلمانوں ، اسلام دشمنی اور یوکرین کی جنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز بالخصوص آسیان اور اسلامی تعاون تنظیم میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔صدر اردغان نے کہا کہ وہ 6 فروری کو 11 صوبوں کو ہلا دینے والے زلزلے کے بعد دارالسلام سلطنت برونائی کی طرف سے دی گئی امادا کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔برونائی دارالسلام کے سلطان ودولہ نے بھی فلسطین کی حمایت کا پیغام دیا۔