اردغان کی صدر النہیان سے تعزیتی ٹیلی فونک بات چیت

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے صدر النہیان کے ساتھ تعزیتی ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ملاقات میں صدر اردغان نے،کل ان کے بھائی اور ابو ظہبی کے صدارتی نمائندے شیخ سعید بن زید النہیان کی وفات پر، افسوس کا اظہار کیا ہے۔