اردغان کی عید ملاپ ملاقاتیں

   

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے عید الفطر کے تیسرے دن بھی ملکی رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقاتیں جاری رکھیں۔صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ملاقاتوں میں صدر اردغان نے اپنے مخاطبین کو دو طرفہ شکل میں عید کی مبارکباد پیش کی۔