اردغان کی میڈیا پر پابندی کی کوشش،200گرفتار

,

   

استنبول : استنبول میں ترک پولیس نے یوم مزدور پر کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لیبر مارچ کے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کر کے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ۔ عرب نیوز کے مطابق پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افسروں نے تکسیم چوک میں یونین لیڈروں اور مارچ میں شریک افراد کو زبردستی روکا ۔ اس حوالے سے استنبول کے گورنر آفس کا کہنا تھا کہ ’یہ غیرقانونی طور پر اکھٹے ہوئے تھے اور انہوں نے منتشر ہونے کی تمام درخواستوں کو نظر انداز کیا۔ انقرہ اور مغربی شہر ازمیر میں بھی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔صحافیوں نے وزارت داخلہ کے گذشتہ جمعہ سکیورٹی فورسز کی دوران ڈیوٹی عکس بندی پر پابندی کے باوجود اس کریک ڈاؤن کو ریکارڈ کیا ۔ اس پابندی کے حوالے سے صدر رجب طیب اردوغان کی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد افسروں کی پرائیوسی کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ تصاویر کی آن لائن گردش سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے بارے میں ’مشہور غلط فہمیوں‘ کی وجہ بنی ہے۔