اردغان کی پارٹی کاغذ کی حد تک باقی رہ گئی : ترک اپوزیشن لیڈر

   

انقرہ: ترکی میں اپوزیشن کے ایک اہم رہنما نے صدر رجب طیب اردغان کو حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے فیصلے انفرادی طور پر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رہنما نے باور کرایا کہ ترکی کے صدر کی جماعت محض کاغذ کی حد تک پارٹی رہ گئی ہے۔ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال قلیچ دار اولو نے یہ بات چہارشنبہ کے روز انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریٹک ڈیولپمنٹ کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک اجتماع میں کہی۔ اس موقع پر صحافی حضرات اور سیاست دانوں کے علاوہ غیر حکومتی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔