اردنی سفیر کومسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنے پرعمان کا اسرائیل سے احتجاج

   

عمان: اردنی وزارت خارجہ نے عمان میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے اردن کے سفیرکو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنے پر سخت احتجاج کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان سفیر سنان مجالی نے بتایا کہ اسرائیلی سفیر کو ایک سخت الفاظ میں احتجاجی مراسلہ بھیجا گیا اور کہا کہ وہ یہ مراسلہ فوری طورپراپنی حکومت کو منتقل کرے۔ اس احتجاجی مکتوب میں تل ابیب میں متعین اردنی سفیر کو مسجد اقصیٰ کے دورے سے روکنے پر سخت احتجاج کیا گیا۔مکتوب میں کہا گیا کہ یروشلم اور مسجد اقصی کے امور کی تمام ترذمہ داری اردن کی ہے۔