عمان : مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے علاج کے معالجہ کیلئے اردن کی مسلح افواج نے ایک فیلڈ ہاسپٹل بھجوایا ہے۔اس سے قبل اردنی مسلح افواج غزہ پر اسرائیلی کی بد ترین بمباری اور تباہ کن حملوں کے دوران بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے طبی سامان بھجوا چکی ہیں۔ غزہ میں اردن کی طرف سے پہلے سے قائم فیلڈ ہاسپٹل اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے ادویات اور طبی آلات سے محروم ہو گیا تھا۔اردنی فضائیہ کے جنگی طیاروں اسرائیلی طیاروں کی انتہائی خوف ناک بمباری کے دنوں میں غزہ کے اوپر پرواز کی فیلڈ ہاسپٹل کیلئے پوری جنگی مہارت بروئے کار لاتے ہوئے طبی سامان آوپر سے ہاسپٹل پھینکتے رہے اور پھر بحفاظت واپس آئے۔ اردنی حکام کے مطابق ایسا دو مرتبہ کیا گیا تھا۔ اب مغربی کنارے میں بھی اس مشکل ترین گھڑی میں مدد کیلئے فیلڈ ہاسپٹل قائم کرنے کا اردنی مسلح افواج نے بیڑا اٹھایا ہے۔