اردن میں اگست سے بین الاقوامی پروازیں

   

عمان۔اردن کی سومل ایوی ایشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں کمرشل پروازیں جزوی طور پر بحال کردی جائیں گی۔محفوظ ایرپورٹس کے لیے بین الاقوامی طور پر منظور شدہ کئی یورپی و ایشیائی ممالک کے لیے پروازیں جاری کی جائیں گی۔ویب سائٹ کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان امجد العضایلۃ نے اردن کے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ علیا انٹرنیشنل ایرپورٹ سے کمرشل پروازیں مارچ 2020 میں معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ پروازیں اگست کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے بحال کردی جائیں گی۔حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ وبا سے محفوظ ممالک سے آنے والے مسافروں کو اردن آنے کی اجازت ہوگی۔ان میں آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، اٹلی، یونان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔