عمان ۔ اردن کی نئی حکومت نے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ وزیراعظم بشر الخصاون اور ان کی کابینہ میں شامل ارکان نے عمان کے رغدان محل میں اردنی فرمانروا کے سامنے حلف اٹھایا۔دو وزیر حلف کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔ دونوں کورونا وائرس کی وجہ سے گھریلو قرنطینہ کی مدت مکمل کررہے ہیں ۔ ویب سائٹ کے مطابق ایمن الصفدی وزیر خارجہ، محمد العسعس وزیر خزانہ اور ھالہ زواتی نے وزیر توانائی کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔