اردن کے صحرائی عجوبے ’پیٹرا‘ میں سیاحوں کی واپسی

   

غرب اردن : پیٹرا اردن کے جنوب مغربی صحرا میں ایک مشہور آثار قدیمہ کا مقام ہے جہاں کے لوگ اپنے اونٹوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے خوش دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ سیاح واپس آ گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق کورونا کی عالمی وبا نے ’روز سٹی‘ کو بھوت شہر میں تبدیل کر دیا تھا۔سات بچوں کے باپ حسین بدول اپنے کام پر واپس آ گئے ہیں اور سیاحوں کو اپنے سجے ہوئے جانوروں پر سواری کی پیشکش کر رہے ہیں۔35 سالہ حسین بدول نے کہا کہ ’سیاحت لوٹ آئی ہے اور سیاحوں کی تعداد بھی زیادہ ہے جو بحالی کی عکاسی ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کورونا کی وبا کے وقت ہم نے پیٹرا میں کسی کو نہیں دیکھا۔ وہ وقت ایک آفت تھا کیونکہ پیٹرا کے 90 فیصد لوگ سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔