اردن کے ولی عہد اور اہلیہ کی امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں

   

واشنگٹن : اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ نے اپنی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کے ساتھ واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے نئے ارکان سے متعدد ملاقاتیں کیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ دوم واشنگٹن میں خارجہ امور، فوجی خدمات، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور دیگر کمیٹیوں میں امریکی کانگریس کے نئے ارکان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اردن کے ولی عہد کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں علاقائی مسائل، سائبر سیکیورٹی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے اردنی شہزادے نے یکم جون 2023 کو سعودی خاتون رجوہ سے شادی کی تھی۔