اردن کے ڈاکٹر نے اپنا بون میرو امریکہ میں نامعلوم شخص کو عطیہ کردیا

   

مناما: امریکہ میں مقیم اردنی ڈاکٹر علی سمارہ الزعبی نے ایک ایسے شخص کی جان بچانے کے لیے اپنا بون میرو عطیہ کر کے قربانی کی خوبصورت کہانی لکھ دی جسے وہ جانتے تک نہیں ہیں۔علی سمارہ الزعبی کو بتایا کہ میں نے تین سال قبل بغیر پیشگی منصوبہ بندی کے بون میرو ڈونر بننے کا فیصلہ کیا تھا جب میں نے اپنے ایک دوست کو ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا سے بچتے ہوئے دیکھا۔ ایک بون میرو ٹرانسپلانٹ نے اسے ایک نئی زندگی دی تھی۔ اسے کسی نے بون میرو ٹرانسپلانٹ عطیہ کرکے زندگیاں کی خوشیاں عطا کردی تھیں۔