اردو، ہندی اور ملیالم زبانیں سیکھنے والا سعودی نوجوان

   

ریاض : سعودی نوجوان عبداللہ المطیری نے جو ’ابو نائف‘ کے لقب سے معروف ہے۔ برصغیر کی تین زبانیں سیکھنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔عبداللہ المطیری نے مملکت میں برصغیر کے تارکین کو عربی زبان سکھانے کے بجائے ان کی زبانیں سیکھ لیں۔ العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے المطیری نے کہا کہ سوچ یہ ہے کہ زبانیں بولنے، جاننے اور سمجھنے سے اقوام عالم اور مختلف نسلوں کے درمیان تہذیب و ثقافت کا پل تعمیر ہوتا ہے۔24 سالہ المطیری کا کہنا ہے کہ اقوام عالم کی تہذیبوں کا تعارف کرانے والی کتابوں سے شغف ہے۔ یہیں سے مختلف زبانیں سیکھنے کا شوق ہوا۔‘ ’16 برس کی عمر میں ہندی زبان میں مہارت حاصل کرلی تھی۔ اسی دوران حیدرآباد دکن سے آنے والے فیملی ڈرائیور نے اردو سکھا دی۔‘