حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ریاست تلنگانہ میں ڈگری کالجوں میں داخلوں کے لیے آن لائن ویب سائٹ ’ دوست ‘ کے ذریعہ داخلوں کا آخری خصوصی مرحلہ 17 جولائی سے شروع ہوچکا ہے ۔ جو طالب علم اب تک داخلہ نہ حاصل کئے ہوں وہ فورا ’ دوست ‘ ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹر کر کے ویب آپشن دے سکتے ہیں ۔ 17 جولائی سے 21 جولائی تک رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔ جب کہ 22 جولائی تک ویب آپشن دئیے جاسکتے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری کامیاب طلباء اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اردو آرٹس کالج حمایت نگر میں واقع قدیم اردو میڈیم کالج ہے ۔ جو صبح 9 تا 3 بجے دن کام کررہا ہے جہاں انٹر میڈیٹ ، سی ای سی اور ایچ ای سی گروپ کے ساتھ بی اے ، ہسٹری اور اکنامکس گروپ دستیاب ہیں مزید تفصیلات کے لیے کالج ہذا سے راست یا فون 9885252223 پر ربط کریں ۔۔
