حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری و قائد کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ نے وزیر ایس ٹی ، ایس سی ، بی سی میناریٹی ویلفیر وزیر جناب لکشمن سے منسٹر کوارٹرس میں ملاقات کی اور انہیں وزیر بنائے جانے پر مبارکباد پیش کی ۔ جناب انصاری نے وزیر کے علم میں لایا کہ وہ کانگریس دور حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ انصاف کریں ۔ مسلمانوں کو روزگار سے جوڑیں اور سرکاری اردو میڈیم سے کامیاب بی ایڈ کے طلباء کو ملازمتیں فراہم کریں ۔ اردو اکیڈیمی کے ذریعہ سرکاری اردو میڈیم مدارس کی صورتحال کو بہتر بنائیں ۔ اردو میڈیم میں پڑھنے والے طلباء کو اسکالر شپ جاری کیا جائے ۔ اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے چیرمین جناب محمد عبید اللہ کوتوال جو تلنگانہ کے اضلاع میں اندراماں اسکیم کے تحت سلوائی مشین کی تقسیم کررہے ہیں جو قابل مبارکباد ہے ۔ وزیر موصوف سے گزارش کی گئی تلنگانہ حکومت میں بننے والے سرکاری محکمہ جات میں اقلیتوں کو نامزد عہدوں پر تقرر کیا جائے ۔ جس پر جناب لکشمن وزیر اقلیتی بہبود نے جناب اردو انصاری کو تیقن دیا اور کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ جناب ریونت ریڈی انہیں اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر اقلیتی بہبود بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ان سے اپنے مسائل کے حل کے تعلق سے نمائندگی کرسکتے ہیں ۔۔