اردو دانی ، زبان دانی ، انشا کے سنٹرس کیلئے درخواستوں کی طلبی ، رجسٹریشن کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام اردو دانی ، زبان دانی ، انشا کی تعلیم کیلئے سنٹر قائم کرنے درخواستوں کی طلبی کا 2 اگست 2025 سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ۔ 12 اکٹوبر 2025 اتوار کو امتحانات منعقد ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ دفتر ٹرسٹ سے روزانہ 11 تا 5 بجے دن مفت کتابیں حاصل کریں ۔ بلا معاوضہ تعلیم اور بغیر فیس امتحانات ہوں گے ۔ مراکز کے صدور و معتمدین اور ٹیچرز کے علاوہ مرکز قائم کرنے کے خواہش مند کو رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینا ہوگا ۔ نئی نسل کو اردو سے واقف کروانے کیلئے تعلیم کا آغاز کردیا جائے ۔ فون 8367043856 ، آفس 040-24744180 (Ext.225) پر ربط کریں ۔۔