اردو صحافت کے دو سو سال پر اردو یونیورسٹی میں ویبنار

   

حیدرآباد17 مارچ (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام اردو صحافت کے 200 سال پر 20 مارچ کو قومی ویبنار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ شام 5 بجے گوگل میٹ پر ویبنار منعقد ہوگا ۔ پروفیسر احتشام احمد خاں ڈین ، پروفیسر محمد فریاد ، ڈاکٹر عبداللہ ، آر سریندر ناتھ مہمان مقررین ہونگے ۔ پروفیسر سنجیو بھناوت ایڈیٹر کمیونکیشن ٹوڈے کنوینر ہوں گے۔ ملک بھر سے ریسرچ اسکالرس اور میڈیا ماہرین حصہ لیں گے۔ر