اردو صحافت کے 200 سال اردو یونیوسٹی میں لوگو تیاری کا مقابلہ

   

حیدرآباد10 مارچ (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شعبہ ترسیل عامہ و صحافت نے اردو صحافت کی دو صد سالہ تقاریب کے حصہ کے طور پر لوگو ڈیزائین کا مقابلہ رکھا ہے۔ گرافک اور لوگو ڈیزائنرس کو مقابلہ جیتنے پر 10,000 روپئے انعام دیا جائے گا۔ لوگو ڈیزائین مقابلہ میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 20 مارچ ہے۔ بہترین لوگو کے تخلیق کار کو 10,000 روپئے انعام کے علاوہ منتخب لوگو وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن 27 مارچ کو جاری کریں گے۔ اردو صحافت کے 200 سال کی تکمیل کے موقع پر اردو صحافت کو فروغ دینے یہ مقابلہ رکھا گیا ۔ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے تخلیقی سرگرمیوں کی طرف راقم کرنا مقصد ہے۔ اردو اخبارات کے گرافک اینڈ ڈیزائننگ سیکشنوں میں برسر کار پیشہ ور افراد اور اردو صحافت کے طلبہ مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے اردو یونیورسٹی کے ویب سائیٹ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ر