اردو صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش

   

عادل آباد میں اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا اجلاس ، اعجاز احمد خان کا خطاب

عادل آباد /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ہی ریاست میں وہ واحد جماعت ہے جو اردو سے وابسطہ نمائندوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتی ہے ۔ یہ بات مسٹر اعجاز احمد خان نائب صدر ریاستی تنظیم نے مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن میں منعقدہ انتخابی کمیٹی اجلاس کے دوران بتائی ۔ جبکہ اس موقع پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ کا ضلع عادل آباد میں قیام عمل میں لاتے ہوئے صدر کے طور پر مسٹر شاہد احمد توکل ، نائب صدر کیلئے مسٹر محمد آصف الدین ، عقیل احمد ، جنرل سکریٹری مسٹر فخراحمد یافعی ، جوائنٹ سکریٹری مسٹر محمد محسن ، اشفاق احمد ، شیخ محمود ، محمد ذاکر ، شیخ سلمان پاشاہ ، خازن محمد عصمت علی آرگنائزیشن سکریٹری ، عمیم شریف اراکین کیلئے شیخ اسماعیل ، محمد شفیع مرزا موسی بیگ ، نذیر احمد ،ع بدالرقیب یافعی ، محمد منیر ، سمیر احمد شیخ نصیر ، عمر فاروق کو منتخب کیا گیا ۔ سرپرست مسٹر حمیداللہ انور رہنمائے دکن ، سرپرست اعلی محبوب خان سیاست نمائندہ کو ذمہ داری عائد کی گئی ۔ اس اجلاس میں نومنتخب صدر نے اپنے خطاب میں عادل آباد کے تمام اردو صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کا جہاں ایک طرف تیقن دیا وہیں دوسری طرف ریاستی کمیٹی آرنگنائزیشن سکریٹری مسٹر عبدالجمیل کاغذنگر نے ریاستی کمیٹی کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کمیٹی کی بھرپور ستائش کی ۔ ریاستی کمیٹی نائب صدر مسٹر اعجاز احمد خان آرگنائزیشن سکریٹری ریاستی قائد مسٹر عبدالجمیل کی نگرانی میں انتخاب عمل میں لائے گئے ۔ اس تقریب میں شریک نائب صدر مجلس بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی ، بلدیہ کوآرڈنیشن ممبر اعجاز احمد ، کریسنٹ گروپ آف انسٹی ٹیوشن چیرمین مسٹر محمد بلال ، تنظیم آئمہ و موذن صدر حافظ منظور احمد ، ضلع یوتھ کانگریس کمیٹی صدر مسٹر عرفات احمد خان ، کانگریس اقلیتی سیل صدر مسٹر محسن پٹیل ، شیخ سمیر احمد ،ر سول خان ، دارالعلوم ویلفیر سوسائٹی نائب صدر عارف خان کے علاوہ موجود افراد کے نومنتخب کمیٹی عہدیداروں ، اراکین ، کمیٹی سرپرستوںاور مہمان خصوصی کی بکثرت گلپوشی اور شال پوشی انجام دی ۔
بودھن میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی عطیات کی وصولی
بودھن /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد شکر نگر سید فاروق کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے گذشتہ جمعہ کو جامع مسجد شکر نگر میں اہل خیر افراد نے بطور عطیہ جملہ رقم 37810 روپئے جمع کی ، صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد شکر نگر کے مطابق انہو ںنے موصولہ جمع رقم جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کے عہدیدار مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی کے پاس جمع کرکے رسید حاصل کی اور ان سے مذکورہ رقم زلزلہ سے متاثرہ افراد تک پہونچانے کی گذارش کی ۔