اردو مصنفین کی کتابوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع:صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بیان

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے تلنگانہ کے اردو مصنفین ، ادبا ، شعراء ، صحافیوں اور قلم کاروں کی سال 2020 کی اردو تخلیقات کی اشاعت کے لیے پہلی قسط کی اجرائی عمل میں لائی جاچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منظور شدہ مصنفین کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے 8 کتابوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 16 جنوری 2023 تک توسیع کی گئی تھی لیکن اس تاریخ میں مزید توسیع کے لیے اردو مصنفین اور اردو تنظیموں کی مسلسل نمائندگی پر 31 جنوری 2023 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ صدر اکیڈیمی نے سال 2020 کی کتابوں کی اشاعت کے لیے پہلی قسط کے وصول کنندگان سے خواہش کی ہے کہ دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے وہ اپنی کتابیں توسیع شدہ تاریخ تک صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی حج ہاوز چوتھی منزل نامپلی میں داخل کردیں ۔۔