حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : اردو میڈیم سے ایس ایس سی کی 2019 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو مانو المونی اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ صدر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی المونی اسوسی ایشن اعجاز علی قریشی کے مطابق المونی اسوسی ایشن اپنے تیسرے سالانہ المونی میٹنگ کے دوران 15 جون ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیم ایس ایس سی سے 9 جی پی ایس حاصل کرنے والے طلباء کو تہنیت پیش کرے گی ۔ ان میں اسنادات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ ان کے مطابق تیسری سالانہ المونی میٹنگ 15 جون کو اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ جس میں اردو یونیورسٹی سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے فارغین کو بھی تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اعجاز علی قریشی نے ایس ایس سی 2019 میں اردو میڈیم سے 9 جی پی اے کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات سے خواہش کی کہ وہ اپنے میمو کی کاپی کے ساتھ اپنے نام اپنے اسکول پرنسپل / ہیڈ ماسٹر کے توسط سے اس ای میل پر [email protected] پر روانہ کریں ۔۔
