نئی دہلی : ہندوستانی زبانوں اردو، ہندی اور بنگالی کو اس سال پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں شامل کیا گیا ہے ۔ اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے اقوام متحدہ میں ہندوستانی زبانوں کو دیے گئے اس اعزاز کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ اردو کا جادو آج بھی جاری ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والی اردو اور ہندی زبانوں کی ملک میں اور ملک سے باہر مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہندی کی طرح اردو زبان بھی ہندوستان کا فخر بڑھا رہی ہے ۔ ڈاکٹر خان نے کہا کہ ہمیں اردو ہندی کے ذریعہ اپنی شخصیت کو سنوارنا چاہیے ۔