اردو کی بقاء اور فروغ کے لئے جدوجہد

   

Ferty9 Clinic

بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیر اہتمام 26 ستمبر کو محب اردو سلیم فاروقی کا جلسہ تہنیت

محبوب نگر۔جنرل سکریٹری بزم کہکشاں محبوب نگر جناب سید عبدالوحید شاہ قادری کے بموجب حیدرآباد سے وابستہ ممتاز مجاہد اردو جناب سلیم فاروقی جو تقریباً 5 برسوں سے جدہ سعودی عرب میں قیام پذیر رہے اور عرب کی سرزمین میں اردو کی بقاء و فروغ کیلئے اپنے رفقاء کے ساتھ ایک تنظیم ’ اردو اکیڈیمی جدہ ‘ کے نام سے قائم کی اور طویل مدت تک اردو کی بقاء کیلئے اپنا خون جگر دیتے رہے۔ چنانچہ آج جدہ میں بے شمار طلباء وطالبات اردو زبان میں مہارت رکھتے ہیں جو موصوف کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ اب موصوف مستقل طور پر حیدرآباد آچکے ہیں اور یہاں پر بھی جدہ اردواکیڈیمی و شاخ اکیڈیمی حیدرآباد کے جنرل سکریٹری ہیں۔ بزم کہکشاں نے جذبہ قدر شناسی و ادب دوستی کے تحت موصوف کاایک تہنیتی جلسہ و اعتراف خدمات اردو بتاریخ 26 ستمبر بروز اتوار 3 بجے دن بمقام کہکشاں ہال منعقد کیا جارہا ہے۔ تقریب کی صدارت جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی و سلیم فاروقی جنرل سکریٹری شرکت کریں گے۔ جناب سلیم فاروقی کی گلپوشی و شال پوشی کی جائے گی اور خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔ سلیم فاروقی اپنے پروگرام کی تفصیلات پیش کریں گے جس کو انہوں نے جدہ سعودی عرب میں انجام دیا ہے اور اب یہاں بھی حیدرآباد میں اس عمل کو جاری رکھیں گے۔ جلسہ کی نظامت وحید شاہ قادری کریں گے۔ مسرز نورالحسن نائب صدر بزم کہکشاں، یوسف بن ناصر جنرل سکریٹری اردو ڈیولپمنٹ کمیٹی، ڈاکٹر نیاز صابری لکچرر و جوائنٹ سکریٹری بزم کہکشاں مہمانوں کا استقبال و ہدیہ تشکر پیش کریں گے۔ محبان اردو سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ جدہ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام اردو کی بقاء اور فروغ کے سلسلہ میں جناب غلام صمدانی سرپرست، جمال قادری صدر، شیخ ابراہیم و عبدالسلام اور دیگر احباب کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔
سنگاریڈی میں انجینئر ڈے کا انعقاد
سنگا ریڈی۔ سنگا ریڈی میں انجینئرنگ ڈے کے موقع پر وشویشوریّا کے مجسمہ کی گل پوشی پنچایت راج محکموں کے انجینئرز اور اسٹاف نے کی اس موقع پر کہا کہ پہلے انجینئر وشویشوریاہیں۔ انہوں نے حسین ساگر کے تعمیری کاموں کا ڈیزائن تیار کیا اور امریکہ میں بھی کئی بریجس کی تعمیرکیلئے اپنا ڈیزائن دیا وشویشوریا کی آج سالگرہ ہے۔ ہر سال سالگرہ کے موقع پر انجینئرنگ ڈے منایا جاتا ہے جس میں تمام پنچایت راج محکمہ کے عہدیدار شرکت کرتے ہیں۔