اردو یونیورسٹی فاصلاتی کورسیس میں دوبارہ داخلے کی سہولت

   

حیدرآباد۔/2 اگسٹ،( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسیس کیلئے دوبارہ داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 2005 اور اس کے بعد کے سالانہ موڈ کیلئے دوبارہ رجسٹریشن کی سہولت ہے جس کیلئے فیس کی ادائیگی کا پورٹل 10 اگسٹ تک کھلا رہے گا۔ ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب دیرینہ فیس 1000 روپئے کی ادائیگی کے ساتھ رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درخواستوں کے ادخال سے قبل یونیورسٹی کی دوبارہ داخلہ پالیسی کا مطالعہ کریں۔ ایسے طلبہ سے دوبارہ داخلہ فیس نہیں لی جائے گی جن کی زیادہ سے زیادہ مدت 2020 تا 2022 کے دوران ہو اور جنہوں نے کوویڈ صورتحال کے سبب اپنا کورس مکمل نہ کیا ہو۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔