اردو یونیورسٹی میں ممتاز شخصیتوں کو ستارہ اردو ایوارڈ

   

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یوم اساتذہ تقریب منائی گئی۔ پروفیسر آمنہ کشور سابق ڈین اسکول برائے لسانیات نے بہ عنوان ’اکیسویں صدی میں اساتذہ کو درپیش چیالنجس‘ لیکچر دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ استاذ کی شخصیت میں جادو ہے جو آپ کے خوابوں کو پورا کرتا ہے۔ استاد اپنے شاگردوں کے شکوک و شبہات کو دور کرتا ہے اور اُس کا رویہ ہمدردی پر مبنی ہوتا ہے۔ استاد ہی انسان کو بااختیار بناتا ہے اور زندگی میں بااختیاری کا سفر استاد کی مدد سے شروع ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی یاد میں یوم اساتذہ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے کی۔ لیکچر کے بعد مرکز برائے مطالعات اردو ثقافت کے زیراہتمام اردو زبان، ادب اور تہذیب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو ’’ستارہ اردو‘‘ اعزاز پیش کیا گیا۔ محترمہ لکشمی دیوی راج، ڈاکٹر سید جعفر امیر رضوی، جناب شاہد حسین زبیدی، ڈاکٹر اودیش رانی باوا اور جناب محمد مظہرالزماں خاں کو یہ اعزاز پیش کیا گیا۔ پروفیسر آمنہ کشور نے کہاکہ اساتذہ خود کو درپیش چیالنجس کا مثبت طور پر مقابلہ کریں۔ اگر کسی دن طلبہ کو مطمئن نہ کرسکیں تب طلبہ کے اطمینان کے لئے دوسرے بہتر طریقوں کو توجہ دیں اور اپنی خامیوں پر نظر رکھیں۔ پروفیسر عین الحسن نے کہاکہ کلاس روس سے بڑا کوئی چیلنج نہیں ہے۔ ہر کلاس کی اپنی خاصیت ہوتی ہے۔ اساتذہ کو خود آگہی کے ذریعہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہئے۔ پروفیسر صدیقی احمد محمود نے خیرمقدم کیا۔ ر