اردو یونیورسٹی میں نوتعمیر شدہ مولوی محمد باقر ہاسٹل کا افتتاح

   

حیدرآباد۔یکم؍ مارچ، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں نوتعمیر شدہ مولوی محمد باقر بوائز ہاسٹل کا وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے افتتاح کیا۔ یہ یونیورسٹی کا آٹھواں اور لڑکوں کا پانچواں ہاسٹل ہے۔ سی پی ڈبلیو ڈی کے تعاون سے تعمیر کردہ بلاک میں 288 طلباء کے قیام کی گنجائش ہے۔ ہاسٹل میں معذور طلباء کیلئے بھی خصوصی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ریڈنگ روم، ڈائننگ ہال، کچن، کامن روم ایریا اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئیں۔ پروفیسر عین الحسن نے طلبہ یونین کو مشورہ دیا کہ وہ یونیورسٹی میں دستیاب سہولتوں سے استفادہ کی ترغیب دیں۔ یونیورسٹی مختلف وزارتوں سے اشتراک کرتے ہوئے ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ کئی بین الاقوامی ادارے یونیورسٹی سے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ وائس چانسلر نے سیول سرویسس کوچنگ اکیڈیمی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے شجرکاری انجام دی۔