ارطغرل غازی | سیزن:1| ایپیسوڈ:1

,

   

ارطغرل غازی

| سیزن:1| ایپیسوڈ:1

چاچا دمیر ایک مشہور لوہار ہیں، وہ سارے قبیلے کے بہادروں کیلئے ہتھیار تیار کرتے ہیں۔

ارطغرل غازی کےلیے انہوں نے ایک خصوصی تلوار بنائی، ارطغرل نے کہا کہ یہ تلوار دشمنوں پر قہر بن کر گرے گی۔

دمیر نے ارطغرل سے کہا کہ یہ تلوار تم جیسے بہادروں کےلیے تیار کی گئی ہے۔

ارطغرل نے کہا کہ ذولفقار سے بڑھ کر کوئی بڑھیا تلوار نہیں ہے اور نہ علی جیسا کوئی بہادر ہے۔

چچا دمیر نے کہا ہاں یقینا علی کی بہادری کا، کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ارطغرل نے کہا کہ یہ تلوار ان شاءاللہ ہمیشہ ظلم کے خلاف ہی اٹھے گی۔

ارطغرل غازی اپنے جانبازوں کو لے کر شکار کےلیے نکلتے ہیں، شکار میں نکلنے کا مقصد قبیلہ والوں کےلیے خوراک جمع کرنے کا ہے، ان کا تعلق قائی قبیلہ سے ہے۔

اس دوران انکو راستے میں ایک قافلہ ملتا ہے، جن کا تعلق منگول سے ہوتا ہے وہ کسی مظلوموں کو قیدی بنا کر لے جا رہے تھے، ارطغرل غازی سے یہ دیکھا نہ گیا اور ان سے لڑ کر انکو ازاد کرایا، اور انہیں اپنے قبیلہ میں لے آیا۔

قبیلہ میں حسب روایت انکی مہمان نوازی کی گئی اور انکے تحفظ کا پورا انتظام کیا گیا۔

مگر قبیلہ کے بعض لوگوں میں ابھی بھی چہ مگوئیاں جاری تھی کہ ان انجان مہمانوں کی وجہ سے انکے قبیلہ پر کوئی آفت آ سکتی ہے۔

مزید دیکھنے کےلیے اس لنک پر کلک کریں۔

https://youtu.be/fa89NxhAKis