ارملا کے بعد معروف کانگریسی لیڈر کرپاشنکر سنگھ بھی مستعفی، کانگریس بحران کاشکار

   

ممبئی11,ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کانگریس ایک بار پھر بحران کا شکار ہوچکی ہے، معروف اداکار ارملا ماتونڈکر کے بعد آج ایک اور قدآور لیڈر اور سابق وزیر کرپاشنکر سنگھ نے کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے ۔جوکہ شمالی ہند کے شہریوں میں کافی مقبول تسلیم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی تصدیق کی ہے اور امکان ہے کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے ۔بدھ کو نوی ممبئی میں سابق این ڈی پی وزیر گنیش نائیک میونسپلٹی کے پچاس کارپوریٹ رز کی ساتھ بی جے پی میں شامل ہونگے اس تقریب میں وزیر اعلی دیویندر فڈنویس بھی رہیں گے ۔