ارنب گوسوامی نے بنایا سلمان خان کو نشانہ‘ لوگوں نے اڑایا مذاق

,

   

ارنب گوسوامی بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان پر چیختے اور چلاتے ہوئے دیکھائی دئے ہیں

ممبئی۔ٹیلی ویثرن نیوز کی دنیا کے سب سے متنازعہ اینکر ارنب گوسوامی جو قومی ٹیلی ویثرن پر مباحثہ کے دوران ایک طرفہ بات کرنے والے طور پر جانے جاتے ہیں‘

اب ششانت سنگھ راجپوت کی سنسنی خیز موت اور انڈسٹری میں منشیات کے لنکس پر مسلسل بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ریپبلک بھارت پر اپنی بے تکی ایک او ربحث میں ارنب گوسوامی کو بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان پر چیختے‘ چلاتے دیکھا گیاہے‘ جس پرنٹیزنس کی رائے منقسم دیکھائی دے رہی ہے۔

ارنب گوسوامی کااستفسار تھا کہ سلمان خان اس سارے معاملے کے بیچ میں کہاں چھپ گئے ہیں اور ان کا اس انداز پر لوگ حیران ہیں کہ کیونکہ وہ اس قدر پریشان کن حالت میں چیخ رہے ہیں۔

ارنب گوسوامی نے سلمان خان کوکھینچا
ان لائن منظرعام پر آنے والے ویڈیو مباحثہ میں ارنب گوسوامی کہہ رہے ہیں ”کہاں ہیں سلمان خان؟

کون سے ملک میں وہ چھپا ہوا ہے؟بالی ووڈ میں منشیات کے مافیا پر وہ ایک لفظ تک کیوں نہیں بول رہا ہے؟“۔

بعدازاں ارنب نے کہاکہ”دیشا سالیان پر ایک بھی ٹوئٹ نہیں ہے۔ششانت سنگھ راجپوت کے قتل پر تم خاموش کیوں ہو؟ کون سے شہر میں تم رہتے ہوسلمان؟“۔

ارنب نے مزیدکہاکہ”تم وہ فرد ہو جو ملک کی نفس کے خلاف بات کرتا ہے۔ بگ باس کے مکالمے کوئی اگر لکھ کر دے تو رٹا مارکر تم پڑھتے ہو“

 

 

توقع کے مطابق سلمان خان کو ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں گھسیٹنے پر گوسوامی کو نٹیزنس کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان میں سے کئی نے تو ان کے سابق میں سلمان خان کے”بگ فین“ ہونے کے دعوی کی فوری طورپر گوسوامی کو یاد دلائی۔

 

 

htts://twitter.com/Junaid_Mattu/status/1306288204291555329?s=20

 

کچھ ٹوئٹر صارفین نے سلمان خان کے پرانے انٹرویوکی طرف بھی اشارہ کیاجو ان کے ٹائمز ناؤ میں کام کرتے وقت کیاگیاتھا۔

مذکورہ بالی ووڈ ادکارکے ساتھ گوسوامی نے اپنے خوف کا اظہار کیاتھا۔

اپنے تعارف نے انہوں نے کہاتھا کہ”سلمان خان مجھے وقت دینے کے لئے شکریہ‘ ہر وقت آپ سے بات کرنے میرے لئے فخر کی بات ہے۔میں آپ کا مکمل مداح ہوں“۔